غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں جبالیہ کیمپ پر 6 بم گرائے جس سے مہاجر کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ شہداء میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جبالیہ کیمپ پر حملے میں حماس کے کمانڈر ابراہیم برہائی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ پر حملہ حماس کے کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس حملے میں حماس کا کمانڈر ابراہیم مارا گیا۔ برہائی حماس کی جبالیہ کیمپ بٹالین کا کمانڈر تھا اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے زمینی حملے ناکام ہونے کے بعد فضائی حملے تیز کر د ئیے۔ غزہ میں 45 فیصد رہائشی مکانات اور عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ، اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر فاسفورس بم گرانے کے شواہد بھی سامنے آ گئے ہیں۔
صہیونی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 9000 سے تجاوز کر گئی ہے، شہداء میں 3600 سے زائد بچے اور 1800 خواتین شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں روزانہ 420 بچے ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔ .