اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 ڈرون حملے کیے گئے جس میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر شام کے دارالحکومت دمشق میں چلتی گاڑی پر فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق لبنان میں ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہوگئے۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی اہداف کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا۔
اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر کے اندازوں کے مطابق غزہ کی دو تہائی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے اور ملبہ ہٹانے میں 15 سے 20 سال لگ سکتے ہیں۔