حماس کے حملے روکنے میں ناکامی،اسرائیلی انٹیلی جنس چیف عہدے سے مستعفی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔مستعفی میجر جنرل احرن ہیلیوا نے 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کی ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ میجر جنرل شلومی نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی کو اپنی ترجیح قرار دیا۔

اسرائیلی فوج میں یہ تبدیلیاں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب ایران کے اسرائیل پر حملے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔اس کے علاوہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے اور جنوبی لبنان اور غزہ پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔