جو ہتھیار پھینک کر یرغمالی حوالےکریگا، اسے نکلنے کی اجازت دی جائیگی،اسرائیل کا حماس کو پیغام

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے غزہ پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو یحییٰ سنوار کی لاش کے پیغامات پر مشتمل کتابچے گرائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کل اسرائیل نے طیاروں کی مدد سے جنوبی غزہ پر پیغامات سے بھرے کتابچے گرائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پمفلٹ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصویر تھی جو اسرائیل کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے اور اس پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو پیغام لکھا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کتابچے میں حماس کو پیغام لکھا کہ ‘حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کر سکتے۔

جنوبی شہر خان یونس کے رہائشیوں کی میڈیا رپورٹس اور آن لائن گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق عربی زبان میں لکھے گئے کتابچے میں مزید لکھا گیا ہے کہ ‘جو بھی ہتھیار پھینک کر اور یرغمالیوں کو حوالے کرتا ہے اسے وہاں سے نکل کر امن قائم سے رہنے کی اجازت دی جائیگی ، ۔فلسطینی صحت کے حکام نے بتایا کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوج کے حملوں میں غزہ کی پٹی میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور شمال میں جبالیہ کیمپ کے اسپتالوں کا محاصرہ سخت کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس میں 44 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 100 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca