حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ ، اسرائیلی بحریہ کی بڑے پیمانے تیاریاںشروع

عرب میڈیا نے عربی زبان کے چینل کی ویب سائٹ کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے اس کا صبر ختم ہو رہا ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ شمالی بحریہ کے تھیٹر میں بحری مشقیں جاری ہیں، کچھ اسرائیلی فضائیہ کے ساتھ ہیں جن میں ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنا، بحری جہازوں کے لیے فضائی مدد کی کارروائیاں کرنا اور جنگی جہازوں کو ایندھن بھرنا شامل ہے۔اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اپنی سرحدوں پر حزب اللہ پارٹی کی موجودگی کو مزید برداشت نہیں کر سکتا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک اسرائیلی چینل کی جانب سے جمعرات کی شام نشر کی گئی ایک رپورٹ کا خلاصہ شائع کیا، جس میں اسرائیل نے حزب اللہ کو ایران کی جانب سے ہتھیاروں کی مسلسل ترسیل کے بارے میں سلامتی کونسل میں باضابطہ بیان دیا تھانے وارننگ بھیجی تھی اور کہا تھا کہ یہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز کی جانب سے لبنان پر فضائی حملے بھی جاری ہیں، بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے جنگجوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔