اسرائیل کا رفح میں آپریشن ، جنوبی افریقہ کی عالمی عدالت میں ہنگامی درخواست دائر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ عالمی عدالت رفح آپریشن روکنے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔جنوبی افریقہ کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن مزید ہلاکتوں، نقصانات اور تباہی کا باعث بنے گا۔

اسرائیلی کارروائی نسل کشی کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے 26 جنوری کے فیصلے کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔جنوبی افریقہ نے درخواست کی ہے کہ عالمی عدالت انصاف رفح میں فوجی آپریشن کرنے کے اسرائیل کے فیصلے پر اپنے اختیارات کے دائرہ کار پر نظرثانی کرے اور غزہ میں فلسطینیوں کے حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اس سے قبل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔