اسرائیل کی فلسطینی خو د مختاری کی مخالفت مایوس کن ہے،برطانیہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینی خودمختاری کی مخالفت مایوس کن ہے۔ میرے خیال میں اسرائیلی وزیر اعظم کا ایسا بیان دراصل مایوس کن ہے۔قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست بنانے کا حق ہے جسے سب تسلیم کرتے ہیں ۔

اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے دو ریاستیں حل کو تسلیم نہ کرنا اور فلسطینی عوام کے ریاست کے حق سے انکار ناقابل قبول ہے۔حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے اہم اتحادی امریکہ نے حال ہی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا تھا جس کے جواب میں نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے امریکہ پر تنقید کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں