یہ بھی پڑھیں
اسرائیل کا غزہ کی ناکہ بندی، بجلی،خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کرنے کا حکم
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں پانی، خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے نے ہنگامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا گلا گھونٹا جارہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ دنیا انسانیت سے محروم ہوگئی ہے۔غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ۔
مزید پڑھیں
غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ،پانی اور ایندھن کی سپلائی منقطع،سینکڑوں فلسطینی شہید،سینکڑوں اسرائیلی مارے گئے
شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے تجاوز کر گئی،ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کو چلانے کے لیے صرف آج کا ایندھن رہ گیا ہے، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے مراکز پر بھی حملے کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب شہر خان یونس کے گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ شہدا کی مجموعی تعداد 2670 ہوگئی اور 9600 سے زائد زخمی ہیں۔