اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز) اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔.
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ سکیورٹی کابینہ نے حکومت سے جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرنے کی سفارش کی ہے۔. حکومت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے لیے آج کابینہ کا مکمل اجلاس بلایا جائے گا۔.
واضح رہے کہ بدھ کے روز قطری وزیر اعظم نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔. انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 19 جنوری سے شروع ہوگا۔.
تاہم اسرائیل نے ابھی تک جنگ بندی کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔.
جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں اختلافات سامنے آگئے اور نیتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔.