اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطین UNRWA کے سربراہ نے جنرل اسمبلی میں اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف 150 دنوں میں غزہ میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہیدہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر انسانوں کا قحط منڈلا رہا ہے، ہر طرف بھوک ہے، چند ماہ کے بچے پانی کی کمی اور بھوک سے مر رہے ہیں۔دوسری جانب ناروے نے UNRWA کے لیے فنڈنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، حالانکہ امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم کی فنڈنگ روک دی ہے
یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کی سب سے بھاری قیمت بچے ادا کر رہے ہیں، امداد نہ ملنے سے شمالی غزہ میں بچوں کی صحت کی صورتحال ابتر ہو رہی ہے، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانی ضمیر کا امتحان ہے۔یونیسیف نے عالمی برادری سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔