اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی لبنان کے، مختلف علاقوں میں بدترین بمباری ،بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید اور 122 سے زائد زخمی ہوگئے.
لبنان میں شہداء کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی، 14 ہزار 599 افراد زخمی ہیں۔جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔دوسری جانب شمالی غزہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے جہاں اسرائیلی فوج نے ہر قسم کی امداد کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کے ہسپتالوں اور کیمپوں پر بدترین بم دھماکے کیے جا رہے ہیں۔
غزہ میں القسام حملے میں تباہ ہونے والے تازہ ترین اسرائیلی ٹینک کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔شمالی غزہ کے علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔اب پہلی بار فلسطینی مزاحمت کے حملوں سے اسرائیلی ٹینک کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔غزہ میں القسام حملے میں تباہ ہونے والے تازہ ترین اسرائیلی ٹینک کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔شمالی غزہ میں مقیم الجزیرہ کے صحافی انس الشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر شمالی غزہ میں ایک ایسی جگہ کی تصاویر شیئر کیں جہاں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے حملے میں ایک اسرائیلی ٹینک آیا۔