دولہے کو د لہن کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا ، شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اتر پردیش میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب دولہے نے اپنی دلہن کو سب کے سامنے بوسہ دیا۔دولہے کی اس حرکت سے لڑکی کے گھر والے کافی ناخوش ہوگئے اور انہوں نے دولہے اور اس کے رشتہ داروں سے جھگڑنا شروع کردیا۔

مشتعل ہو کر دلہن کے گھر والے لاٹھیوں کے ساتھ اسٹیج پر چڑھ گئے اور دولہے اور اس کے اہل خانہ کو زدوکوب کیا۔ تصادم میں دلہن کے والد سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔صورتحال کو سنبھالنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑا اور دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے پیر کی رات اپنی دونوں بیٹیوں کی شادیاں طے کی تھیں، پہلی شادی خوش اسلوبی سے ختم ہوئی جب کہ افسوسناک واقعہ دوسری تقریب میں پیش آیا۔

دلہن کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ دولہے نے اسے اسٹیج پر بوسہ لینے پر مجبور کیا جب کہ دولہے کا کہنا ہے کہ دلہن نے خود بوسے پر اصرار کیا۔بھارتی پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں کی جانب سے تاحال کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم گرفتار باراتیوں پر عوامی امن خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca