پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنے 25 سال مکمل ہو گئے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنے 25 سال مکمل ہو گئے، آج ملک بھر میں یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

25 سال قبل اسی دن پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی ایٹمی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ اسے یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا۔

چاغی کے پہاڑوں پر اللہ اکبر کا نعرہ بلند ہوا جس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی۔

پاکستان نے ایٹمی دھماکوں نے نہ صرف ملکی سرحدوں کو محفوظ بنایا بلکہ دشمن کے غرور کو بھی خاک میں ملا دیا۔

 

واضح رہے کہ ایٹمی دھماکوں کو روکنے کے لیے پاکستان کو دنیا بھر سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس وقت کی حکومت نے ملک کو ایٹمی طاقت منانے کے لیے دباؤ اور دھمکیوں کی پرواہ نہ کی۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر میں بھی آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔

ہر سال یوم تکبیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس دن مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

جذبہ ایمانی اور پیشہ ورانہ مہارت سے سرشار پاک فوج آج ایٹمی ہتھیاروں سے لیس تھی جو اب دشمن کی کسی بھی جارحیت اور خطرے کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com