وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دن کی بجائے 7 دن بعد ردوبدل کا منصوبہ تیار کرلیا۔
اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، نئے پلان کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو 5 دن میں متفق ہونے کا کہا گیا ہے۔
آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 7 دن بعد کے پلان کو مسترد کر دیا ہے۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے مقرر نہیں کی جاسکتیں، ہم نے 15 دن کی بجائے 30 دن میں قیمتیں مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے مقرر کرنے سے پمپس تباہ ہو جائیں گے، ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔