اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی۔
لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جارحانہ پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف انتخابی شیڈول جاری ہونے کے فوراً بعد وطن واپس آجائیں گے جب کہ مریم نواز شریف یکم فروری سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔
نواز شریف ایک ماہ کے اندر پاکستان آجائیں گے، گورنر پنجاب کی پیشن گوئی
ملاقات میں مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، سینیٹر افنان، مشاہد اللہ اور چوہدری سعود مجید نے شرکت کی۔ اجلاس میں مریم نواز شریف کی وطن واپسی سمیت میاں نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں قانونی ماہرین کی رائے بھی لی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد ان حلقوں میں جائیں گی جن میں قیادت کا جانا ضروری ہے۔