اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) طارق عزیز کو مداحوں سے بچھڑے تین برس ہوگئے، معروف کامیڈین اور اداکار کا منفرد انداز آج بھی مداحوں کو یاد ہے۔
طارق عزیز کا سلام اداکار، گلوکار، شاعر اور میزبان، خبروں، میزبانی، انٹرویوز، تعلیمی اور تفریحی ٹیلی ویژن شوز میں بے مثال، یہ سب طارق عزیز نے شروع کیا ۔
نیلام گھر کے میزبان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی نیوز کاسٹر طارق عزیز اپنے فن میں بے مثال تھے۔
1936 میں جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا اور پھر پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے نیوز کاسٹر بن گئے اسی لیے نیلام گھر کا نام ان کے نام سے ’’طارق عزیز شو‘‘ رکھا گیا تھا
طارق عزیز سلور اسکرین پر بھی نظر آئے، ان کی مشہور فلموں میں انسانیت، ہر گیا انسان، برتھ ڈے چراغ خون روشن شامل ہیں۔
شاعری اور سیاست کے میدان میں بھی ہاتھ آزمایا 84 برس کی عمر کو پہنچنے والے طارق عزیز کو پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کا انتقال 17 جون 2020 کو ہوا۔