والدین نے پاکستان سے یہاں آکر محنت کی، سر کا خطاب ملنا اعزاز ہے،میئر لندن

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) والدین نے پاکستان سے یہاں آکر محنت کی، سر کا خطاب ملنا اعزاز ہے ، یہ بات حال ہی میں لارڈ میئر کا خطاب حاصل کرنے والے لندن کے میئر صادق خان نے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کر کے بہت عاجزی محسوس کر رہے ہیں۔ یہ اعزاز پوری محنتی برادری کا ہے۔منگل کو برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو لندن کے عوام کے لیے خدمات کے اعتراف میں نائٹ ہڈ کے انتہائی باوقار اعزاز سے نوازا۔صادق خان اس سال مسلسل تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے۔ نائٹ ہڈ کے ساتھ اب صادق خان کا نام پہلے لکھا جائے گا۔ سر کا خطاب حاصل کرنے کے بعد جیو نیوز کو اپنے پہلے خصوصی انٹرویو میں لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ یہ اعزاز پوری محنتی برادری کا ہے۔ میرے والدین پاکستان سے یہاں آئے اور محنت کی۔صادق خان نے کہا کہ میرے والد کو بس ڈرائیور کی نوکری ملی، میری والدہ کپڑے سیتی تھیں، اس ملک میں محنت کا صلہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکا ایوارڈ ملنے کے بعد ان کی والدہ بہت جذباتی تھیں۔ ہم سب اپنے والد کو یاد کر رہے تھے۔ بچے مذاق کر رہے ہیں کہ وہ گھر کا سربراہ نہیں ہمارا باپ ہے۔ میری کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ یہ ایوارڈ بھی پوری ٹیم کے لیے ہے۔لندن کے میئر صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ بادشاہ کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں، برطانوی وزیراعظم بھی میرے دوست ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔