اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھ کر کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہرکو زہر دے دیا جائے گا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ عدالت نے میرے شوہر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی، میرے شوہر کو بغیر کسی جواز کے اٹک جیل میں قید کیا گیا ہے۔ انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ میرے شوہر پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں، وہ آکسفورڈ کے گریجویٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں، وہ جن عہدوں پر فائز رہے ہیں، اٹک جیل میں سہولیات میسر نہیں، حتیٰ کہ اٹک جیل میں بنیادی سہولیات دستیاب ہیں
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میرے شوہر پر قتل کے 2 حملے ہوچکے ہیں، جن کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے، میرے شوہر کی جان کو ابھی تک خطرہ ہے، خدشہ ہے کہ انہیں اٹک جیل میں زہر دیا جائے گا، اس لیے سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے میرے شوہر کو گھر کا کھانا لے جانے کی اجازت دی جائے، جیل کے قوانین کے مطابق تمام سہولیات 48 گھنٹے میں ملنی تھیں جو 12 دن گزرنے کے بعد بھی نہیں ملیں۔
خط میں پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ نے کہا کہ جیل کے قوانین کے مطابق میرے شوہر کا نجی ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کا حق ہے۔ اڈیالہ جیل منتقلی، پرائیویٹ ڈاکٹر اور گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے۔