نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کراچی میں پی بی سی کے وفد کو بتایا ہے کہ حکومت مضبوط معیشت کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھانے، توانائی کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل، سرکاری اداروں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ شفافیت اور گورننس میں بہتری ضروری ہے۔
علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے نگران وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے حکمت عملی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی اور دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نگرا ن حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مراعات دی جارہی ہیں، نگران حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے۔
105