اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گا۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا گردشی قرضوں کی وجہ سے ہماری ضرورت ہے، وزیراعظم
حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔
درخواست کے مطابق ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 3 روپے 50 پیسے تھی۔ 30.45 پیسے فی یونٹ، فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 1 روپے 45 پیسے رہی۔ 26.9 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی 2 روپے 90 پیسے میں پیدا ہوئی۔
نیپرا نےکیپسٹی چارجز شامل کرکےبجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا،دستاویزات میں انکشاف
آئی ایم ایف سے قسط کی وصولی کے بعد ٹیرف میں بھی اضافہ کیا تھا جس سے بجلی کے صارفین پر اربوں کو بوجھ پڑے گا اسی طرح پٹرول کی قیمت میں وقتی طور پر کمی کی گئی ہے تاہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت پٹرول مزید مہنگا ہوگا عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے کا امکان ہے