انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں ہماری حکومت ختم کرنے کی وجہ کیا تھی، اس وقت ہماری معاشی ترقی بھی پڑوسی ممالک سے بہتر تھی اور ہمارا روپیہ بھی بہتر تھا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کو خود پٹڑی سے اتارا ہے، ملک کو اچھی طرح چلنے کے باوجود ترقی سے روکا گیا، کئی بار ایسا ہوا کہ وزیراعظم کو جیلوں میں ڈالا گیا، جہاں وزیراعظم کو حراست میں رکھا جائے توملک کیسے چلے گا، ایک ادارہ نہیں چلے گا تو ملک کیسے چلے گا؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ دیکھیں تو ملک کتنا خوشحال تھا، ڈالر 104 روپے کا تھا اور اس وقت پاکستان میں مہنگائی نہیں تھی ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جب کہ بے روزگاری بھی ختم ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بچے سکول جا رہے تھے، امیدیں بڑھ رہی تھیں لیکن ہمارے خلاف سازش کر کے ملک کو تباہ کر دیا۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اتنا خوبصورت ملک ہے کہ ہم اسے جنت بنا سکتے تھے، ہمیں بلا وجہ نکال باہر کیا گیا، 2018 کے انتخابات میں آر ٹی ایس بند کر دیا گیا اور ایسے بندے کو لایا گیا جو گالی کے سوا کچھ نہیں جانتا۔
سابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے، جس کی تلافی کرنا ہم سب کا فرض ہے
119