اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سمرقند میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ پاکستان کو پائپ لائن گیس کی سپلائی ممکن ہے، اور ضروری انفراسٹرکچر کا وہ حصہ پہلے سے موجود ہے، روس کی سرکاری نئی ایجنسی RIA نے رپورٹ کیا۔
پاکستان اور تاجکستان نے علاقائی امن و استحکام کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان اور تاجکستان نے خطے بالخصوص افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ مفاہمت جمعرات کو سمرقند میں ایس سی او ہیڈز آف کونسل سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران طے پایا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید وسعت دینے کے لیے سٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا۔