ملک میں سالانہ ساٹھ ارب روپے کی گیس چوری، نقصان کا بوجھ صارفین پر منتقل ہونے کا انکشاف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)سوئی گیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں ہر سال تقریباً ساٹھ ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہو جاتی ہے۔

بتایا گیا کہ اس میں سے تیس ارب روپے کا نقصان سوئی ناردرن کو جبکہ تیس ارب روپے کا نقصان سوئی سدرن کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ حکام کے مطابق مقررہ حد تک ہونے والے نقصانات کا بوجھ قواعد کے تحت صارفین پر منتقل کیا جاتا ہے۔

یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سامنے آیا، جو سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گیس چوری، نقصانات اور توانائی کے شعبے میں مالی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

سوئی ناردرن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گیس چوری اور فنی نقصانات کے باعث ادارے کو سالانہ تیس ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس موقع پر رکنِ اسمبلی گل اصغر خان نے اعتراض اٹھایا کہ گیس چوری کے باعث ہونے والے نقصانات کا بوجھ عام صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے میں چوری ہوتی ہے مگر اس کی قیمت گھریلو صارفین سے وصول کی جاتی ہے۔

حکام نے وضاحت کی کہ نگران ادارے کی مقررہ حد تک ہی نقصانات صارفین پر منتقل کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی گیس کے شعبے میں غیر حساب شدہ گیس کی شرح تقریباً چھ فیصد تک ہوتی ہے، جبکہ سوئی سدرن میں یہ شرح دس فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ سوئی سدرن کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہاں تقریباً تیس ارب مکعب فٹ گیس چوری ہو رہی ہے، جس سے سالانہ تیس ارب روپے کا مالی نقصان ہو رہا ہے۔

اجلاس میں تیل و گیس کمپنیوں کے تربیتی فنڈز کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ رکنِ اسمبلی سید نوید قمر نے کہا کہ جو رقم مخصوص مقصد کے لیے جمع کی گئی تھی وہ اسی مقصد پر خرچ نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی سازی نہ ہونے کی وجہ سے نااہلی ظاہر ہو رہی ہے اور اس معاملے پر صوبوں کو بھی کمیٹی میں بلا کر جواب طلبی کی جانی چاہیے۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ فنڈ کے مؤثر استعمال کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ اس پر نوید قمر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر یہ منصوبہ کب تک تیار ہوگا، کیونکہ کمیٹی کا صبر جواب دیتا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں