195
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔نگرا ن وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نگراں وفاقی وزراء، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و معدنیات کو سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے معاشی حالات بہتر کیے جاسکتے ہیں، سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس کے لیے وژن دکھایا گیا ہے