ہوشیار رہنے کا وقت ہے، ایمرجنسی یا مارشل لا کا خدشہ ہے،بلاول بھٹو 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 3 ججز پاکستان کو ایک بار پھر آمریت کی دلدل میں دھکیل دیں گے۔ آج بھی ہوشیار رہنے کا وقت ہے،۔ ایمرجنسی یا مارشل لا کا خدشہ ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں گرفتار دہشت گردوں کو رہا کیا گیا، سابقہ ​​حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے آج پاکستان کو دوبارہ دہشت گردی کا سامنا ہے۔ اب بھی دہشت گردوں کو شکست دیں گے، 1973 کا آئین بھٹو نے دیا، آصف زرداری دور میں آئین بحال ہوا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آمروں کے بچے تحریک انصاف کا حصہ ہیں، 3 جج سوچیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے، سپریم کورٹ کے ججز اپنے کردار سے ثابت کریں گے کہ وہ عدلیہ ہیں یا ٹائیگر فورس بننا چاہتے ہیں۔ صرف ہم ہی نہیں، باقی ججز بھی 3 ججز پر اختلاف کر رہے ہیں، 9 رکنی بنچ اب 3 رکنی بنچ بن چکا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا کہ یہ مناسب نہیں تھا کہ صرف 3 ججز اس بینچ کی سماعت کریں، جسٹس اعجاز الحسن اس بنچ کا حصہ کیسے ہیں، مناسب ہے کہ لارجر بنچ بنایا جائے، اگر لارجر بنچ نہیں بنتا تو پھر کیا ہو گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com