پی ٹی آئی اور جے یو آئی کاحکومت ٹف ٹائم دینےپر اتفاق کرلیاگیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کے فیصلے پر مبارکباد دی۔
پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر، رؤف حسن اور دیگر شامل تھے۔ وفد کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے وفود کی موجودگی میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بالخصوص قومی اور سینیٹ میں حکومت کو دیئے گئے ٹف ٹائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے کمیٹی بنا دی ہے اور باہمی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے میڈیا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ آج کی ملاقات پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان ملاقات تھی اور ملاقاتوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ رؤف حسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے وفد نے آج ہماری عزت افزائی کی اور ملاقات خوشگوار رہی۔ کمیٹی کی سطح پر یہ ہماری پہلی ملاقات ہے۔ ۔ اس موقع پر جے یو آئی کے رہنما مولانا ضیاء الرحمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی سے متعلق تمام معاملات کمیٹیاں مل کر طے کریں گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca