240
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا، اس تناظر میں خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کرلی گئی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس کے لیے قومی اسمبلی میں خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کر لی گئی، تحریک شازیہ ثوبیہ سومرو نے پیش کی۔
محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ، صلاح الدین ارکان بھی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی چیف جسٹس کے علاوہ دیگر ججز کے خلاف ریفرنسز لانے کا بھی جائزہ لے گی۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ججز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے۔