226
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی، اس کا حصہ بننے پر عوام سے معذرت خواہ ہوں۔
شاہد خاقان عباسی نے ایوان کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس بدترین اسمبلی سے نجات کے بعد خوش ہوں گے اور آج خوشی کا دن ہے کیونکہ عوام نے اس بدترین ایوان سے نجات حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس ایوان کا حصہ ہوتے ہوئے شرم آتی ہے، بدترین اسمبلی کا حصہ بننے پر پاکستانی عوام سے معذرت خواہ ہوں۔ اس بدترین اسمبلی میں ہم سب کا کردار ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کہ ہم نے کیا کیا، لوگوں کو کچھ نہیں ملا، صرف کھویا ہے۔