97
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اٹلی کے شہر میلان میں ریٹائرمنٹ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو رات گئے تک بجھائی نہ جاسکی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اولڈ ہوم میں 167 ریٹائرڈ افراد رہائش پذیر تھے۔ مرنے والوں میں سے 2 آگ میں بری طرح جھلس گئے جب کہ 4 کمرے میں دھواں بھرنے سے دم توڑ گئے۔
اولڈ ہوم میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ان میں سے درجنوں مر گئے، جن میں سے زیادہ تر وہیل چیئر پر تھے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔آگ پہلی منزل پر ایک کمرے میں لگی اور جلد ہی زہریلے دھوئیں نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ حادثہ لگتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔