بنگلہ دیش،وزیر اعظم ہائوس سے لوٹی گئی اشیاء واپس کر دی گئیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بنگلہ دیش کے طلبہ رہنمائوں کی اپیل پر مظاہرین نے وزیر اعظم ہائوس سے لوٹا گیا سامان حساس دستاویزات، فرنیچر، الیکٹرانک آلات، زیورات اور جانوروں سمیت 500 اشیاء واپس کر دیں۔ایک اور شخص نے ہیرے کی بالیاں اور جھمکے سمیت دیگر زیورات چرا لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کے کبوتر اور بلیاں بھی واپس کر دی گئیں۔طلبہ رہنما اس خاتون کی تلاش میں ہیں جس نے وزیراعظم کی رہائش گاہ سے میک اپ بیگ لیا تھا۔

واپس لوٹے گئے خفیہ دفاعی اور سیکورٹی دستاویزات کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور فوج ان کی نگرانی کر رہی ہے۔لوٹے ہوئے سامان کی واپسی کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ پر کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں لوگ لوٹا ہوا سامان جمع کروا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں اور اس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد 5 اگست کو بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ بھارت فرار ہو گئے تھے۔شیخ حسینہ واجد کی بھارت روانگی کے بعد مظاہرین ان کی سرکاری رہائش گاہ میں گھس گئے جہاں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور سامان اٹھا کر لے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca