لندن میں اسرائیل مخالف مظاہرے میں شریک طالب علم نے مغربی میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا جنگ کی رپورٹنگ ایسے کر رہا ہے جیسے یہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ہو، جیسے سرحد کے دونوں جانب یکساں حملے ہوں، یہ معاملہ بالکل نہیں ہے۔ جنگ نہیں، تنازعہ نہیں، یہ نسل کشی ہے۔
طالبہ نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک فوجی سپر پاور جس کی حمایت بہت سے طاقتور ممالک نے کی ہے وہ دنیا کے ایک ایسے مقام پر اندھا دھند بمباری کر رہی ہے جہاں سے کوئی بچ نہیں سکتا، ایسی جگہ جس کی اپنی کوئی فوج نہیں۔طالبہ نے کہا کہ جب میڈیا ظلم کی شدت بتانے سے انکار کرتا ہے تو لوگوں کو انسانیت یاد دلانے کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر آ جاتی ہے۔
159