اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جناح ہائوس حملے میں عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کا کردار ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے جناح ہا ئوس لیور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جناح ہاس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جناح ہا ئوس کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا
انہوں نے کہا کہ جناح ہائوس کے ساتھ جو کیا گیا وہ ناقابل تصور تھا۔ تمام لوگ پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر آئے تھے۔ یہ سب پی ٹی آئی کے کارکن تھے۔ اللہ لوگوں کو عقل اور سمجھ عطا فرمائے ، پاکستانی تاریخ میں ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں، امید ہے کہ جن لوگوں نے یہ منصوبہ بنایا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 10 سال پی ٹی آئی کو دیے، ہم ایک نئے ملک کی نئی مثال بنانا چاہتے تھے، اس سے قبل پی ٹی آئی کے کسی جلسے میں اس قسم کا تشدد نہیں ہوا، خان صاحب سے میری سیاسی وابستگی اور دوستی تھی۔ خان صاحب سے میرا تعلق 2 سال قبل ذاتی وجوہات کی بنا پر ختم ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی جدوجہد میں جو کردار ادا کیا وہ پاکستان کے لیے تھا۔ ہاں افسوس کی بات ہے کہ وہ کوششیں آخر کار یہاں تک پہنچی ہیں، افواج پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو سرحد پر کھڑے ہو کر حفاظت کرتے ہیں، پاکستان کی افواج ہی عوام کی حفاظت کرتی ہیں۔