اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا، جس میں 100 سے زائد سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما شامل ہو گئے۔
علیم خان کی رہائش گاہ پر ارکان کو دئیے گئے عشائیے میں جہانگیر ترین نے نئی پارٹی کے نام کا اعلان کیا، علیم خان نے پارٹی کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں
تحریک انصاف کے60 سے زائد اراکین کی جہانگیر ترین سے ملاقات
پی ٹی آئی کے 100 کے قریب سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی، سابق وفاقی وزیر عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، محمود مولوی، فیاض الحسن چوہان، مراد راس اور جے پرکاش نے شرکت کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
جہانگیر ترین سے سینئر سیاسی شخصیات کے رابطے،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
اس کے علاوہ فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر، پنجاب سے نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور بھی شامل ہوئے ہیں۔عشائیہ میں عون چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جنہوں نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جہانگیر ترین کی جمعہ کو پی ٹی آئی کے سابق ارکان اور رہنماؤں کے ساتھ اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔