جہانگیر ترین کا ’ نئی پارٹی کا اعلان ,100 سے زائد سابق اراکین اسمبلی شامل 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جہانگیر ترین نے  استحکام پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا، جس میں 100 سے زائد سابق اراکین قومی  و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما شامل ہو گئے۔

علیم خان کی رہائش گاہ پر ارکان کو دئیے گئے عشائیے میں جہانگیر ترین نے نئی پارٹی کے نام کا اعلان کیا، علیم خان نے پارٹی کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

تحریک انصاف کے60 سے زائد اراکین کی جہانگیر ترین سے ملاقات

پی ٹی آئی کے 100 کے قریب سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی، سابق وفاقی وزیر عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، محمود مولوی، فیاض الحسن چوہان، مراد راس اور جے پرکاش نے شرکت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں

 جہانگیر ترین سے سینئر سیاسی شخصیات کے رابطے،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری 

اس کے علاوہ فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر، پنجاب سے نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور بھی شامل ہوئے ہیں۔عشائیہ میں عون چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جنہوں نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جہانگیر ترین کی جمعہ کو پی ٹی آئی کے سابق ارکان اور رہنماؤں کے ساتھ اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com