ایشیا کپ،تمام میچز پاکستان میں کیوں نہیں ہوئے، جے شاہ نے وجہ بتا دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز نہ کرانے پر بیان جاری کیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جئے شاہ نے اے سی سی ممبران کو ای میل کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ براڈ کاسٹرز، میڈیا رائٹس ہولڈرز ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں کرانے سے گریزاں ہیں جبکہ سیکیورٹی مسائل اور معاشی حالات بھی اس کی بڑی وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار،کیا ایشیاء کپ ملتوی ہوجائیگا ؟

انہوں نے کہا کہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پرعزم تھا، اس لیے سری لنکا کو مشترکہ میزبان بنایا گیا اور اس کا انعقاد بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں ہوا، تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی سی بی کی قیادت میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ جس کے نتیجے میں مذاکرات کچھ آگے پیچھے ہوئے جس میں میچوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ اور انشورنس جیسے اہم پہلو شامل تھے۔

مزید پڑھیں

ایشیاء کپ تنازعہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید لچک دکھا دی

ایشین کونسل کے ارکان موسم گرما کی بارشوں کے باعث ستمبر کے مہینے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ون ڈے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کر رہے تھے جب کےکھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ تھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیمیں گزشتہ ایک سال میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔بی سی سی آئی جے شاہ کے اس بیان پر پاکستانی کرکٹ شائقین انہیں سیاسی قرار دے رہے ہیں کیونکہ بورڈ کو ڈر ہے کہ وہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان سے ہار جائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔