349
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز آج نماز جمعہ کے بعد راولپنڈی سے کیا جائے گا، گرفتاریوں کے لئے رہنما خودکو کمیٹی چوک اور آر اے بازار تھانے کے باہر پیش کریں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی میں امن و امان خراب کرنے والے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پولیس نے قیدیوں کی 9 گاڑیاں اسٹینڈ بائی پر رکھ دی ہیں، راولپنڈی پولیس کی 20 بسیں بھی اسٹینڈ بائی پر ہوں گی، راولپنڈی ضلع میں تاحال دفعہ 144 کا نفاذ نہیں ہوا۔