اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین خود کئی بار سکیورٹی خدشات کا اظہار کرچکے ہیں، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بدنیتی نہیں تھی اگر جیل ٹرائل پر تحفظات ہیں تو درخواست گزار ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائبر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
سردار لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی اس ملک کے چیف ایگزیکٹو تھے اور ان کا حلف ایسی صورتحال میں چیف ایگزیکٹو کو اختیار دیتا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کھوسہ صاحب بتائیں کیا امریکہ کی طرح پاکستان میں بھی دستاویزات کو ڈی کلاسیفائی کرنے کا قانون ہے؟
سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں وزیراعظم کا بیان حلفی پڑھ کر سنایا ۔
139