265
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق سیکر ٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار بن گئے۔ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ نگراں وزیراعظم کے لیے ان کے نام کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ اب وہ نگران وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض آج نگراں وزیراعظم کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے حتمی مشاورت کریں گے اور اپوزیشن کی جانب سے 3 نام شیئر کریں گے