نگران کابینہ کا اعلان آج متوقع ،جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران  وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق نگرا ن کابینہ کے لیے تقریباً تمام ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اب صرف حتمی مشاورت کی جا رہی ہے جس کے بعد نگرا ن کابینہ کا اعلان آج کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ کو آج حتمی شکل دی جائے گی اور کابینہ کے ارکان کل حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد علی درانی کا نام نگراں کابینہ میں وزارت اطلاعات کے لیے شامل نہیں تاہم وزارت اطلاعات کا قلمدان سید محمد علی کو دیئے جانے کا امکان ہے جو کہ دفاعی تجزیہ کار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں وزارت خارجہ کی ذمہ داری سابق سفارت کار جلیل عباس جیلانی کو سونپے جانے کا امکان ہے جو امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطان علی الانہ کا نام نگراں وزیر خزانہ کے لیے گزشتہ روز فائنل کیا گیا تھا تاہم ان کی دوہری شہریت کے باعث نگراں وزیر خزانہ کے لیے مزید دو ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں سے ایک کو ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر داخلہ کے لیے سرفراز بگٹی کا نام سب سے زیادہ سامنے آنے کا امکان ہے جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ سابق وزیر داخلہ ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com