اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی آنکھوں کے چشمے دھرنے میں شریک ایک شخص نے ایک کروڑ دس لاکھ روپے میں خریدے۔
مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف لیاقت باغ راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں حق دو عوام کی تحریک کے لیے فنڈز کی اپیل کی گئی۔
سرگودھا کے ایک شہری نے فنڈز کی اپیل کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سے ا ن کا چشمہ ایک کروڑ دس لاکھ میں خریدا۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی بصارت کمزور ہے اور وہ پڑھنے کے لیے قریب سے دیکھنے والی عینک کا استعمال کرتے ہیں۔
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے اور دھرنے کو مارچ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
66