جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو کامیابی کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا ہوگا،فواد چوہدری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کامیاب سیاست کے لیے جماعت اسلامی، جے یو آئی کو عمران خان سے اتحاد کرنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ کامیاب عوامی شو پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اتحاد کرنا ہو گا ورنہ ان کی دہائیوں کی بے نتیجہ سیاست جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اس وقت عوام کی طاقت دکھانے کے لیے ان جماعتوں کی تنظیم کی ضرورت ہے کیونکہ تحریک انصاف کی تنظیم اس وقت مقدمات اور جیلوں کے خطرات سے دوچار ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان جماعتوں کا اتحاد سب کے مفاد میں ہے، اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی ان معاملات کو تیز کریں تاکہ ملک سے فراڈ کا خاتمہ ہو اور عوامی حکومت قائم ہو سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com