جماعت اسلامی نے یک نکاتی ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دے دی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جماعت اسلامی نے عید الفطر کے بعد یک نکاتی ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی منظر نامے پر اہم پیش رفت کے لیے آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی سربراہی میں ہو گی، عمران خان اور شہباز شریف کو کانفرنس میں مدعو کرنے کے لیے رابطے شروع کر د ئیے گئے، کانفرنس کا یک نکاتی ایجنڈا آل پارٹیز کانفرنس عام انتخابات ہے۔

جماعت اسلامی کا  موقف ہے کہ مختلف تاریخوں پر انتخابات کا انعقاد ملکی مفاد میں نہیں، اس لیے حکومت اور اپوزیشن کو انتخابات کے لیے ایک ہی تاریخ پر اتفاق کرنا چاہیے، کوشش کی جائے گی کہ انتخابات کے لیے  اتفاق رائے ہو۔

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ وفود جماعت اسلامی کی اے پی سی سے قبل مذاکرات کریں گے، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے گزشتہ روز شہباز شریف اور عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ابتدائی مذاکرات کا آغاز کیا۔

مسلم لیگ  ن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو جماعت اسلامی کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے کا گرین سگنل دے دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com