بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، حکومت سے مذاکرات کا اگلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔
مون سون کی بارشوں کے باوجود شرکاء نے اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان بھی پنڈال پہنچ گئے، کارکنان بھی مطالبات پورے ہونے تک امیر جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔
گزشتہ روز حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہو سکا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کر رہی ہے تو دوسری طرف راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، پنجاب حکومت فسطائیت سے پیچھے نہیں ہٹ رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بل بم کی طرح گر رہے ہیں، اگست میں ڈیزاسٹر بل آئیں گے، ہم اپنے نوجوانوں کو اس ملک سے مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔