مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے جب کہ جماعت اسلامی نے مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔ دھرنے میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ دھرنے کے شرکاء نے رات کو بھی لیاقت باغ میں ڈیرے ڈالے رکھے۔
جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رہے گا جب کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔
حکومت نے جماعت اسلامی کے تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا ہے، جب کہ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا ہے کہ مطالبات سے بچنے کی کوشش نہ کریں، دھرنا اسی وقت ختم ہو گا جب تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کا آپشن باقی ہے، ڈی چوک اور پارلیمنٹ کا آپشن بھی کھلا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف! ہمارا مزاج سمجھیں، ہم ریلیف لینے آئے ہیں، مطالبات تسلیم کریں، اسی میں بھلائی ہے، ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے
لاہور، کراچی
دوسری جانب جماعت اسلامی نے لاہور اور کراچی میں دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔
پولیس نے خواتین کارکنوں کوراولپنڈی جانے سے روک دیا، پولیس نے خواتین کو بسوں سے اتار کر تھانہ چوہنگ لے جا کر بند کر دیا۔
جماعت اسلامی خواتین نے ملتان روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ہم اپنا حق چھینیں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca