راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آج پھرمیڈیا سے گفتگو کریں گے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پنڈال میں پانی جمع ہوگیا ہے جب کہ صفائی کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ بارش کے باعث کارکنوں نے رات میٹرو شیڈز اور سیڑھیوں پر گزاری، رات گئے جماعت اسلامی کے کارکنوں کے تین موبائل فون چوری ہو گئے۔
کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ سو رہے تھے کہ نامعلوم افراد موبائل فون لے گئے۔ کارکنوں نے پنڈال میں فجر کی نماز بھی ادا کی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہے گا، راولپنڈی کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca