118
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جاپان میں ذہنی تنائو کو دور کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد گھروں میں گھسنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پیر کے روز ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ تناؤ کو دور کرنے کے لیے 1000 سے زائد گھروں میں گھس گیا۔ایک جاپانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ پولیس نے ایک 37 سالہ شخص کو خلاف ورزی کے شبہ میں حراست میں لیا ہے۔ملزم نے کہا کہ دوسرے لوگوں کے گھروں میں گھسنا میرا مشغلہ ہے اور میں نے اسے ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ کیا ہے۔