چین میں چاقو کا حملہ، جاپانی شہری ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین کے شہر شینزین میں جاپانی اسکول کے قریب ایک بچے پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بچہ سکول جا رہا تھا کہ 44 سالہ مشتبہ شخص نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔چاقو کے حملے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ حملہ آور کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چاقو کے حملے میں ہلاک ہونے والا بچہ جاپانی شہری ہے، بچے کا والد جاپانی جبکہ ماں چینی شہری ہے، اس واقعے کے حوالے سے دونوں ممالک رابطے میں ہیں۔جاپان نے مطالبہ کیا ہے کہ چین واقعے کی مکمل تفصیلات فراہم کرے اور جاپانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔