جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) کے مطابق، چاند پر مشن نے 25 دسمبر کو ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔مشن چاند کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہو گیا ہے ۔یہ مشن تقریباً ایک ماہ تک چاند کے گرد چکر لگائے گا اور پھر لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔سمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (SLAM) کے نام سے یہ مشن ایک چھوٹے خلائی جہاز اور لینڈر پر مشتمل ہے جس کا وزن 200 کلوگرام ہے۔
月周回軌道投入中およびその前後に航法カメラを使用して撮影した画像をつなぎ合わせてパラパラ漫画にしました。SLIMが確かに月面上空で動いていることがわかります。#SLIM #JAXA #たのしむーん pic.twitter.com/nT480PbKCy
— 小型月着陸実証機SLIM (@SLIM_JAXA) December 25, 2023
اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب لینڈنگ سائٹ کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے۔جاپانی مشن چاند کے خط استوا میں ایک چھوٹا سا گڑھا شیولی کے قریب اترنے کی کوشش کرے گا۔یہ پہلا موقع ہے کہ جاپانی خلائی ایجنسی کی جانب سے چاند پر کوئی مشن بھیجا گیا ہے۔اس سے قبل جاپان کی ایک نجی کمپنی نے کچھ عرصہ قبل چاند پر مشن روانہ کیا تھا تاہم وہ لینڈ کرنے میں ناکام رہا تھا۔مشن کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد جاپانی خلائی ایجنسی نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔اس سے قبل امریکہ، روس، چین اور بھارت کے مشن کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر چکے ہیں۔