اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ماہرین نے ایک طویل تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ‘بائینیکو اکائیسو جاپانی آلو چہ کی ایک قسم ہے جس کا پھل اور جوس نہ صرف بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے ۔
اس طرح دل کے امراض کو دور کرتا ہے۔ تاہم یہ پھل بالکل خوبانی جیسا لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پھلوں اور سبزیوں کے یادہ استعمال سے پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
ٹیمپل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ جاپانی ہبِسکس سینکڑوںسالوں سے دواؤں میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ جاپانی حکمت میں گردش اور بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے بھی اہم ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اس کا جوس باقاعدگی سے پینے سے اندرونی سوزش، کولیسٹرول اور دیگر امراض میں خاطر خواہ کمی آسکتی ہے۔ اس کی وجہ پھلوں میں موجود بے شمار قدرتی اجزاء اور کیمیکلز ہیں جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ جاپانی قوم کی صحت کی وجہ شاید یہی پھل ہے۔