جڑانوالہ واقعہ ،اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے کیلئے اکسانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جڑانوالہ میں مساجد سے اعلانات کروا کر اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے کیلئے اکسانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں آتشزدگی کرنے والوں کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں 37 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور 600 سے زائد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے توڑ پھوڑ، گھروں اور گرجا گھروں کو آگ لگائی، مقدمات میں دہشت گردی اور توہین رسالت سمیت 13 سے زائد دفعات شامل ہیں۔
جڑانوالہ میں مشتعل افراد نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 چرچ، درجنوں مکانات اور گاڑیاں جلا دیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ کی مسجد میں اعلان کرکے لوگوں کو مشتعل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم یاسین کو منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مسجد کے لاؤڈ سپیکر پر لوگوں کو جمع ہونے کا کہہ رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے فسادات میں ملوث مزید مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔